جماعت اسلامی لاہور کے 5 قومی‘ 19 صوبائی حلقوں پر ”فوکس“ کر کے الیکشن لڑیگی

لاہور (سید عدنان فاروق) جماعت اسلامی نے لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کی بجائے قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 19 نشستوں پر توجہ مرکوز کر کے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ باقاعدہ اعلان کل (جمعہ) کو ناصر باغ میں ورکرز کنونشن میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت این اے 118 اور این اے 124 سے امیدوار میاں مقصود احمد، این اے 119 سے ضیاءالدین انصاری، این اے 122 سے امیر العظیم، این اے 123 سے چوہدری محمد شوکت، این اے 125 سے وقار ندیم وڑائچ، این اے 127 سے احسان اللہ وقاص اور این اے 129 سے محمد یونس ایڈووکیٹ کو دستبردار کرا لیا جائے گا اور میاں مقصود کے سوا مذکورہ بالا تمام ارکان صوبائی اسمبلی سے امیدوار ہونگے۔ نواز شریف کے مقابلے پر حافظ سلمان بٹ، خواجہ احمد حسان کے مقابلے میں لیاقت بلوچ اور مہر اشتیاق کے مقابلے میں فرید احمد پراچہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...