جہلم: الیکشن 2002 ، 2008ءکون جیتا کون ہارا

Apr 18, 2013

جہلم (کریم جاوید بٹ ) ضلع جہلم قومی اسمبلی کے2این اے 62 جہلم 1 ،این اے 63 جہلم 2اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں پی پی 24 جہلم1 ،پی پی 25 جہلم2 ،پی پی 26 جہلم3 اورپی پی 27 جہلم4 پر مشتمل ہے۔ 2002ءکے الیکشن میں ضلع کے حلقہ اےن اے 62 جہلم 1 سے چوہدری شہباز حسےن ق لیگ نے ، راجہ محمد صفدر خان مسلم لےگ ن کو ہرایا۔ حلقہ اےن اے 63 جہلم 2 سے راجہ اسد خان مسلم لےگ ن نے نواب بزادہ سید شمس حیدر ق لیگ کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ پی پی 24 جہلم 1سے چوہدری ثقلین ق لیگ نے ڈاکٹرعبدالقےوم مسلم لےگ ن کو شکست دی۔ پی پی 25جہلم2 سے چوہدری تسنےم ناصر گجر ق لیگ نے مہر محمد فےاض مسلم لےگ ن پی پی 26 جہلم3 سے شےخ تنوےر مسلم لےگ ن، چوہدری ندےم خادم پی پی پی کو شکست دی، اس 2002 کے الیکشن میںضلع کی دوقومی سیٹوں پر ایک ق لیگ اور ایک پر مسلم لیگ ن نے جیت حاصل کی جبکہ 4 صوبائی اسمبلیوں کی صرف ایک مسلم لیگ ن لے سکی اور 3 پر مسلم لیگ ق نے جیت لیں اس کے برعکس 2008ءکے الےکشن مےںضلع بھر میں مسلم لےگ ن کلےن سوےپ کرتے ہوئے مکمل چھ سےٹےں جےت لیں تھیں۔ 2008کے نتائج کے مطابق جہلم حلقہ این اے62 سے مسلم لےگ ن کے راجہ صفدرخان نے ق لےگ کے چوہدری شہباز حسےن جہلم حلقہ اےن اے 63 مےں مسلم لےگ کے راجہ اسد خان نے ق لےگ کے شہباز حسےن کو شکست دی صوبائی اسمبلی جہلم حلقہ پی پی 24 مےں آزاد امےدوار چوہدری ثقلےن نے ق لےگ کے ڈاکٹر عبدالقےوم صوبائی اسمبلی جہلم حلقہ پی پی 25 مےں مسلم لیگ ن کے مہر فےاض نے ،مسلم لیگ ق کے قربان حسےن، صوبائی اسمبلی جہلم حلقہ پی پی 26 مےں مسلم لیگ ن کے چوہدری ندےم خادم نے مسلم لیگ ق کے قدوس خان نے، صوبائی اسمبلی جہلم حلقہ پی پی 27 مےں مسلم لیگ ن کے پیر سید شمس حےدرنے مسلم لیگ ق کے نذر حسےن گوندل کو شکست دی۔

مزیدخبریں