اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کی کارروائی روکنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس ریاض احمد خان نے شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں عدم حاضری کی بنا پر درخواست خارج کر دی گئی۔