القاعدہ رہنما نصیر الوحیشی کی امریکہ پر حملوں کی دھمکی، ویڈیو جاری

واشنگٹن (آن لائن) القاعدہ کے یمن میں سرگرم رہنما نے نئی وڈیو میں امریکہ پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے لگتا ہے القاعدہ کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلی آئی ہے15 منٹ دورانیے کی وڈیو کو ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ وڈیو میں القاعدہ کے یمنی رہنما نصیر الوحیشی کے پیغام کے علاوہ نقاب پوش افراد کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو فروری میں صنعا کی ایک جیل سے اپنے فرار قیدیوں کے پہنچنے پر خوشی منا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا  کہ  ویڈیو میں امریکہ کے لئے کوئی نئی خبر نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ نصیر الوحیشی کو اب القاعدہ میں نمبر دو کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن