لاہور( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بگرام جیل سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس کی مزید سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی۔جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار بیرسٹر سارہ بلال نے موقف اختیار کیا کہ بگرام جیل میں دو مزید پاکستانی قیدیوں کی اطلاعات ملی ہیں ان میں قیدی فیض اللہ اور بسمہ اللہ خان شامل ہیں۔ ان دونوں قیدیوں کی بازیابی کے حوالے سے عدالت حکومت سے جواب طلب کرے۔ فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق وزارت خارجہ سے دو مئی تک رپورٹ طلب کر لی۔