سبی+ کوئٹہ (ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ) ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جبکہ کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ غلام محمد اور میر جلال احمد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افرد نے فائرنگ کر کے حبیب الرحمن کو ہلاک کر دیا۔ ادھر بختیار آباد کے علاقے سے نامعلوم افراد نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو اغواء کر لیا۔ ادھر لورالائی میں ہر دومنٹ کے بعد یکے بعد دیگر چار دھماکے ہوئے۔
بولان اورکوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
Apr 18, 2014