نوبل انعام یافتہ ناول نگارگیبریل گارشیا مارکیز انتقال کر گئے

Apr 18, 2014

میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز) شاہکار ناول ’’تنہائی کے 100 سال‘‘ (HUNDRED YEARS OF SOLITUDE) کے مصنف، نوبل انعام یافتہ کولمبئن ناول نگار گیبریل گارشیا مارکیز87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ بات میکسیکو کے ذرائع ابلاغ نے بتائی ہے۔ انہوں نے بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ گارشیا نے ’’وبا کے دنوں میں محبت‘‘ جیسا یادگار ناول بھی تحریر کیا تھا۔ ان کے ناولوں کے دنیا بھر کی زبانوں میں تراجم ہوئے اور انہیں انتہائی پذیرائی ملی۔

مزیدخبریں