اسلام آباد (آئی این پی+اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے صدر مملکت کا سیکرٹری بن کر بلوچستان ہائوس میں کمرہ لینے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج کر کے تھانہ سیکرٹریٹ میں تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق سہیل انجم نامی نوسرباز خود کو صدر مملکت کا سیکرٹری ظاہر کر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں بھی کرتا تھا جبکہ بلوچستان ہائوس میں ایوان صدر کا اہلکار بن کر کمرہ بک کرایا۔صدر مملکت کی پریس سیکرٹری اور ترجمان ایوان صدر محترمہ صباء محسن رضا نے واضح کیا ہے کہ سہیل انجم نامی شخص نہ تو صدارتی سیکرٹریٹ میں کام کر رہا ہے اور نہ ہی ایوان صدر کا ملازم ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں ایوان صدر کی ترجمان نے کہا کہ سہیل انجم جس نے مبینہ طور پر خود کو صدر کا سیکریٹری ظاہر کیا، نہ تو صدارتی سیکرٹریٹ میں کام کر رہا ہے اور نہ ہی ایوان صدر کا ملازم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس معاملہ سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔