بھکر: آدم خور بھائی تھانہ دلے والا منتقل، تفتیش میں اہم انکشافات

بھکر + دلے والا (نامہ نگاران) انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دونوں آدم خور بھائیوں فرمان عرف پھاما، عارف عرف اپھل کو سکیورٹی کے پیش نظر مزید تفتیش کے لئے تھانہ دُلے والا میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان سے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ فرمان عرف پھاما نے بتایا کہ قبر سے ایک بچے کی نعش نکالنے کے علاوہ انہوں نے تین کتے بھی کھائے ہیں پہلی دفعہ پکڑے جانے سے پہلے 6 بچوں کی نعشیں قبروں سے نکالی تھیں۔ اب کی بار یہ ایک ہی بچے کی نعش نکالی ہے ملزم فرمان نے بتایا کہ قبر سے مردہ نکالنے کے لئے میں اکیلا جاتا اور ایک دفعہ قبرستان کے گورکن نے قبر کھودتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور مجھے تھپڑ بھی مارا۔ اس قبیح فعل کو کرنے کی وجہ بھوک ہے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھائی انہیں وراثتی زرعی اراضی سے حصہ نہیں دیتا۔ آدم خور ملزمان نے دوران تفتیش کئی مزید اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق گرفتار مردہ خور بھائیوں سے تفتیش کی رپورٹ نجی ٹی وی نے پیش کی ہے۔ 2011ء میں تیار کردہ رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہن، بھانجا اور نانی بھی گوشت خوری کرتے تھے۔ آدم خور مردوں کو ’’پھول‘‘ کے نام سے پکارتے تھے۔ مردہ خور 2بار کتے کے بچے بھی کھا چکے ہیں۔ پہلی بار 2010ء میں انسانی گوشت کھایا۔
آدم خور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...