لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کا سربراہ کون ہونا چاہیے اس سلسلہ میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم میں کافی مصروف دن گذارا۔ معین خان، ظہیر عباس، محمد اکرم اور سرفراز نواز نے نجم سیٹھی سے ملاقاتیں کی۔سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے انکشاف کیا کہ مستقبل میں چیف سلیکٹر ہی پاکستان ٹیم کا منیجر ہو گا۔ اگر مجھے فاسٹ باولرز کی تربیت کیلئے آفر ہوئی تو اس کیلئے تیار ہوں۔