چیئرمین پی سی بی تقرری کیس:نجم سیٹھی ‘وزارت بین الصوبائی سمیت 13فریقین کو نوٹس

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرری کیس میں نجم سٹھی، عبوری کمیٹی کے ممبران او روزارت بین الصوبائی روابط سمیت 13فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ سابق ممبر سکروٹنی کمیٹی الطاف حسین نے نجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نجم سیٹھی کی تقرری اور ذکاء اشرف کی برطرفی غیرقانونی ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعدتیرہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...