اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے سے متعلق بریفنگ کے دوران ایک سوال پرکہ وزیراعلیٰ پنجاب چین کے دورے کرتے رہے ہیں اس کا کیا پس منظر ہے تو احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گزشتہ دو دہائیوں سے سیاست سے وابستہ ہیں، انہوں نے چینی حکومت سے اورنج لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے بات چیت کی ہے اس کے لئے چین نے 2ارب ڈالر کی لاگت دینے پر اتفاق کیا تھا لیکن پنجاب کے وزیراعلیٰ اس منصوبے کو بات چیت کے ذریعے ایک ارب ڈالر تک لے آئے ہیں۔ اگر ان کا کوئی مفاد ہوتا تو وہ منصوبے کی لاگت بڑھانے کی کوشش کرتے۔
شہبازشریف نے اورنج لائن منصوبہ کیلئے چین کی لاگت کم کروائی: احسن اقبال
Apr 18, 2015