جھنگ، حاصلپور، جامشورو، راجن پور میں ٹریفک حادثات، ایک ہی خاندان کے5 افراد سمیت15 جاں بحق‘24 زخمی

لاہور (نامہ نگاران+ نوائے وقت نیوز) جھنگ، حاصل پور، جامشورو اور راجن پور میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 15جاں بحق، 24 زخمی ہو گئے۔ جھنگ اور منڈی شاہ جیونہ سے نامہ نگار کے مطابقموضع بھوجوانہ کے رہائشی میاں بیوی جہانگیر اور ممتاز اپنے 3 بچوں کے ساتھ سیال شریف دربار حاضری دینے جا رہے تھے اکڑیانوالہ کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار جہانگیر، ممتاز اوردونوں بچے 5 سالہ شعیب، 6 ماہ کی بیٹی مہوش موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 15سالہ اللہ رکھی کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ بعد ازاں لواحقین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر گوجرہ روڈ پر نعشیں رکھ کر ڈاکٹروں کے روئیے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق خیرپور ٹامیوالی، بہاولپور سے چشتیاں جانیوالی گاڑی اے پی وین نواحی علاقہ اڈا چوکی والا کے قریب ٹرالر سے ٹکر ا گئی نامعلوم ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کے نتیجے میںوین میں سوار محمد فیاض، محمد شریف اور اسکی بیوی جندا مائی سمیتوین ڈرائیور ہارون الرشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ شازیہ بی بی ، وحید احمد ، یاسر علی ، صفت احمد شدید زخمی ہوگئے ان تمام افراد کا تعلق تحصیل چشتیاں سے تھا پولیس تھانہ عنائتی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا، زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا اور جاں بحق افراد کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب جامشورو میں انڈس ہائی وے پر سن کے قریب کار الٹ گئی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد سہون سے حیدر آباد آرہے تھے۔ راجن پور کے علاقے فاضل پور کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم میں ایک بچہ جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...