دھاندلی کا نام لیتے گھبرانے والے شواہد کے پلندے اٹھائے جوڈیشل کمشن پہنچے: شاہ محمود

بہاولپور (نامہ نگار) تحریک انصاف بہاولپور ڈویژن کا پہلا ورکز کنونشن گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، صوبائی صدر اعجاز چوہدری کے علاوہ دیگر قائدین اور بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع کے کارکنوں و عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا تجزیہ ہے کہ الیکشن شفاف نہیں تھے مینڈیٹ چرایا گیا، ہم نے اس لئے جوڈیشل کمشن بنوایا اور سات مہینے کی جدوجہد کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا 126 دن کے دھرنے سے عمران خان اور تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچا ہے۔ بلدیا تی الیکشن ہماری بنیاد ہے اگر بنیاد مضبوط ہو گئی تو عمارت بھی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کارکنوں اور عہدے داروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو تحریک انصاف کے ابتدائی ساتھی ہیں۔ کل تک جو ہمارے ساتھ دھاندلی کا نام لیتے ہوئے گھبراتے تھے آج وہ لوگ دھاندلی کے پلندے بغل میں سجائے جوڈیشل کمشن پہنچ چکے ہیں۔ عمران خان کا مؤقف تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی شعور رکھنے والی جماعتوں نے تسلیم کیا۔ جوڈیشل کمشن کا فیصلہ اگر تحریک انصاف کے حق میں ہوگیا تو انتخابات 2015ء میں ہونگے اور اگر دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو انتخابات 2018ء میں ہونگے۔ اس لئے کارکنوںکیلئے 2 امتحان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مستقبل کی ضمانت ہیں۔ مقامی فیصلے مقامی قیادت کو کرنے ہونگے، ٹکٹ ہولڈرز، انتخابات ان کی کارکردگی ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنان اپنے حلقے میں ہونے والی حلقہ بندیوں پر نظر رکھیں، اگر کوئی غلطی ہو اس کو دُرست کروائیں۔ بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹس کیلئے فیصلے بند کمروں میں نہ کئے جائیں بلکہ تمام فیصلے اجتماعی طور پر تمام عہدیداران، کارکنان کے سامنے متفقہ رائے سے کئے جائیں۔ کونسلر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے فیصلے کیلئے بنی گالا کے چکر لگانے یا عمران خان کو قومی معاملات سے ہٹانے کی بجائے خود مل بیٹھ کر ان مسائل کا مقامی سطح پر حل کریں۔ پاکستان کی عوام ن لیگ، پی پی کو سب کا آزما چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست خدمت اور عبادت کی سیاست ہے، ملک کے فرسودہ نظا م کے باعث عوام کے گھروں پر فاقوں کے ڈیرے ہیں، تحریک انصاف نے پاکستان کے عام آدمی کو اس کے ووٹ کی اہمیت سے روشناس کروایا۔ تقریب کے آغاز سے قبل خطبہ اسقتبالیہ دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں فرزندگوہیرنے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں بہاولپور کی بیٹیوں، بیٹوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین نے جمہوریت کیلئے بدترین پولیس گردی کا مقابلہ کیا۔ بہاولپور ڈویژن پسماندہ ضرور ہے مگر تحریک انصاف کاگڑھ ہے۔ فرزند علی گوہیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن آج خوش ہیں کہ بہاولپور میں پہلا ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جو کہ باعث مسرت ہے۔ ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری، نور خان بھابھہ، عون عباس بپی، سابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی شہزادہ عثمان عباسی، صاحبزادہ منور حیات عباسی،عدیل اسلم،ماجد باجوہ،اصغر جوئیہ،عاطف شیخ،رائو معین،نیاز خان ناجی،عمران انصاری،محمد باقرحسین بانی کارکن سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دروان کارکن گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...