اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لیے پوری تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی کسی سیاسی جماعت نے کمیشن کو ثبوت پیش کئے تو پہلی فرصت میں اس کے نقول حاصل کرینگے تاکہ اپنے دفاع کے لئے جواب دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی وکلاء ٹیم ایڈووکیٹ منیر ملک اور شیخ احسن الدین سمیت دیگر سے اس سلسلے میں خصوصی ملاقات کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ ہر پہلو کا مکمل جائزہ لیں اور اپنا ہوم ورک مکمل کرلیں تاکہ جیسے ہی جوڈیشل کمیشن بلائے ہم پوری تیاری اور ثبوتوں کے ساتھ پیش ہوسکیں ۔
جوڈیشل کمشن میں پیشی کیلئے پوری تیاری کرلی، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری
Apr 18, 2015