این اے 246: پی ٹی آئی اور متحدہ کے کارکن پھر لڑپڑے، نعرے بازی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) این اے 246 میں پی ٹی آئی اور متحدہ کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے اور ڈنڈے برسائے۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے بیچ بچائو کرایا۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ دریں اثناء تحریک انصاف کی رہنما نازیہ ربانی نے اپنے گھر پر کھانے کا اہتمام کیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن کھانے کے دوران ایک دوسرے سے لڑپڑے۔ کارکنوں کے درمیان مکے اور لاتیں چل گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...