راولپنڈی: پیپلز پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کی ریلی پر مسلم لیگ ن کے دفتر کے قریب فائرنگ‘ 2 ہلاک

Apr 18, 2015

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈھوک حسو راولپنڈی میں بلدیاتی امیدواروں کے حامیوں میں فائرنگ سے 2  افراد ہلاک 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ شوکت کی ریلی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک عثمان کے دفتر کے قریب فائرنگ کردی گئی اور دونوں امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسومیں بلدیاتی امیدواروں کے حامیوں میں فائرنگ کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں