لندن (نیٹ نیوز/ بی بی سی) گلوبل الائنس فار ریبیز کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً 59,000 افراد کتوں سے لگنے والی بیماری باﺅلا سے ہلاک ہوتے ہیں۔ انکی تعداد غریب ممالک میں زیادہ ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ کتوں کی ویکسین کو زیادہ کرنا چاہئے۔ کتے کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین کو بھی عام لوگوں کیلئے سستا کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ یہ ان ممالک میں آسانی سے میسر ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق پالتو کتے زیادہ تر 99 فیصد انسانی اموات کی وجہ بنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں 160 افراد روزانہ کتوں کے کاٹے کی بیماری سے ہلاک ہوتے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد ایشیا میں ہے، (60 فیصد) اور اسکے بعد افریقہ (36 فیصد) آتا ہے۔
خبر