این اے دو سوچھیالیس کاضمنی الیکشن ایک نشست کیلیے نہیں ملک کے مستقبل کیلیے لڑرہے ہیں: عمران خان

Apr 18, 2015 | 21:05

خصوصی نامہ نگار

کراچی میں عارف علوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تئیس اپریل کا الیکشن پورے پاکستان میں اہمیت کا حامل ہے،  ضمنی الیکشن ایک نشست کیلیے نہیں ملک کے مستقبل کیلیے لڑرہے ہیں، کراچی کے لوگوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، الیکشن جیتنے کے لیے پورا زورلگائیں گے،  الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا کہ کراچی کا مستقبل کیا ہے -
انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن رینجرزخوف کی فضا نہ بننے دے، یقینی بنایا جائے لوگ آزادی سے ووٹ ڈال رہے ہیں ایم کیوایم لوگوں کو ووٹ دینا کا موقع دے،خوف نہ پھیلائے، حالات ایسے ہی رہے تو کراچی کا کوئی مستقبل نہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے بات ہوئی لیکن لگتا ہے وہ بھی میچ کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے،  الیکشن کمیشن کی بھاری ذمے داری ہے کہ وہ ان انتخابات کو متنازع نہ بنائے-
ایک سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ (ن)لیگ سمیت تمام جماعتیں شورمچارہی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جوڈیشل کمیشن ہماری بڑی فتح ہے، جوڈیشل کمیشن کی اگلی سماعت میں زبردست تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، دنیا بھر میں میچ نیوٹرل امپائر سے کھیلے جاتے ہیں-

مزیدخبریں