اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ساری بھاگ دوڑایک سیٹ ہتھیانے کے لیے ہے، وہ ابھی تک الزامات کی سیاست سے باہر نہیں نکلے ، عمران خان کو سیاسی طور پر سنجیدگی دکھانا ہو گی، انہوں نے کہا کہ لوگ اب الزامات کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، عمران خان کی ضد پر ہی جوڈیشل کمیشن بنایا گیا ، تاہم ابھی تک تحریک انصاف دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم کا ہدف کراچی میں امن کا حصول ہے، کراچی میں خوف کی فضا اب بہت کم ہو گئی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہی عمران خان کراچی میں آزادانہ پھر رہے ہیں-