لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمساز و ہدایت کار فاروق مینگل کی نئی فلم ’’ہجرت ‘‘ کا میوزک اور ٹریلر لانچ کردیا گیا۔ان دنوں فلم کی نمائش کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ہدایتکارکاکہناتھاکہ فلم کی ریلیزکیلئے سینماگھروں سے معاہدے کرلیے گئے ہیںجسے 22اپریل کوملک بھرکے سینمائوں میںعام نمائش کیلئے پیش کردیاجائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں رابعہ بٹ،اسد زمان،رباب علی،ایوب کھوسو،ساجد حسین اور ندیم کے علاوہ دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ اداکارہ ثناء کاایک آئٹم سانگ بھی پکچرائز کیاگیاہے ۔فاروق مینگل کاکہناتھاکہ یہ آج کے زمانے کی فلم ہے ۔امیدہے کہ فلم بینوںکوپسندآئے
فلمساز وہدایتکار فاروق مینگل کی فلم ہجرت کا میوزک ٹریلر لانچ کر دیا گیا
Apr 18, 2016