سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے ون ڈے ‘ٹی 20سے ریٹائرمنٹ لے لی

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپن باؤلر رنگنا ہیراتھ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کے کیریئر کو طول دینے کے لیے مختصر طرز کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ہیراتھ کا کہنا تھا کہ'ہر کرکٹر کو اچھے وقت پر اپنے کیرئر کو ختم کرنا چاہیے، میرے خیال میں 2019 کے ورلڈ کپ کے پیش نظر نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے انھیں موقع دینے کا وقت ہے۔38سالہ سپنر نے 71 ون ڈے اور 17 ٹی ٹونٹی میچوں میں 74 اور ٹی ٹونٹی میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔رنگنا ہیراتھ نے 2011 میں مایہ ناز سپنر متھیا مرلی دھرن کی ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکن ٹیم میں سپن باؤلنگ کی ذمہ داری نبھائی۔انھوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2014 میں ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی جہاں انھوں نے 3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں 120 رنز کے چھوٹے ہدف کا دفاع کرنے میں ان کا کلیدی کردار تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...