یو فون نے میزان بینک کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) میزان بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں یوفون کی ٹیم نے میزان بینک کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ میزان بینک کی ٹیم ایک سو تیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ذیشان علی نے ستائیس سلمان احمد نے ستائیس اور محمد اشرف نے بائیس رنز بنائے۔ فہیم خان نے چار اور شہزاد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوفون کی ٹیم نے ہدف دو وکٹوں پر پورا کر لیا۔ عمر جاوید نے تینتالیس علی سکندر نے اٹھائیس رنز بنائے۔ یاسین چیمہ اور ارسلان اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...