واپڈا نے قومی مینز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان واپڈا نے قومی مینز پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ میں 96 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان ریلوے نے 73 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے 63 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں واپڈا کے توقیر ظفر نے 120 کلو گرام کیٹگری میں چار جبکہ واپڈا ہی کے عاصم شہزاد نے 59 کلو گرام کلاس میں تین نئے قومی ریکارڈ قائم کیے۔ چیمپیئن شپ کے پہلے دو روز میں ہونے والے مینز ایونٹ میں واپڈا نے چار گولڈ، تین سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریلوے ٹیم نے تین گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ وکٹری سٹینڈ تک دوسری جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیم نے ایک گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مینز ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس بورڈ پنجاب کے وقاص اکبر اور سیکرٹری پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن محمد راشد ملک تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیمپیئن شپ میں لیڈیز کے مقابلے آج منعقد ہونگے جس میں واپڈا، ریلوے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے علاوہ چاروڈں صوبائی ٹیمیں حصہ لینگی۔ جس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...