راجکوٹ (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی آل رائونڈر رویندرا جدیجہ شادی والے دن نئی الجھن میں پھنس گئے ۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہن کے گھر کے قریب جدیجہ کے رشتہ داروں نے ہوائی فائرنگ کردی جس کی رپورٹ پولیس کو کردی گئی ۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ قانون کے مطابق ہوئی فائرنگ کرنا جرم تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ویڈیو کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ فائرنگ کیوں کی گئی ۔ بعض نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اپنے دفاع میں کی گئی ۔ فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔اگر کسی نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے بھی ہوائی فائرنگ کی ہے تو وہ بھی جرم ہے ۔لودھاتھانہ کی پولیس کے مطابق انہیں کنٹرول روم سے پیغام موصول ہوا تھا۔ لائسنس یافتہ اسلحہ سے صرف ذاتی دفاع کیلئے فائرنگ کی جاسکتی ہے۔جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین سال کی قید ہوسکتی ہے۔ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے دولہا کا گھوڑا بدک گیا اور جدیجہ گرنے سے بال بال بچ گئے ۔باراتیوں نے گھوڑے کو قابوکرلیا جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔
بھارتی آل رائونڈر رویندرا جدیجہ شادی والے دن مشکل میں پھنس گئے
Apr 18, 2016