لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پریس کلب میں پچ کے افتتاح کے موقع پر آئی سی سی ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکا ہوں، انگلینڈ آسٹریلیا کے علاوہ پاکستان بھارت کے درمیان سیریز کے دوران مشکل فیصلے ضرور ہوتے ہیں، کبھی انڈر پریشر نہیں ہوا۔ امپائر سے غلطی ضرور ہو سکتی ہے ایک اچھا امپائر اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ ڈی ایس آر سسٹم آ گیا ہے جس سے اب غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کی جو کرکٹ ٹیم بنے گی اسکو یونیفارم سپانسر کرونگا۔