پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے عہدیداران کا اعلان 24 سے 36 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ سابق کپتان انضمام الحق جنہوں نے دو روز قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی آج انضمام الحق پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کر کے اپنے ساتھ دیکر ارکان کے نام پیش کرینگے، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سابق کپتان محمد یوسف، ٹیسٹ کرکٹر بازید خان اور فیصل آباد ریجن سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگر انضمام الحق کو ان کی مرضی کی ٹیم نہ دی تو ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی متنازعہ ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...