اسلام ہمارے آئین سے ہم آہنگ نہیں: جرمن سیاسی پارٹی نے حجاب اور میناروں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

برلن (رائٹرز) جرمنی میں تارکین وطن کی آمد کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی کے نائب سربراہ سٹارک نے کہا ہے کہ اسلام جرمنی کے آئین سے ہم آہنگ نہیں۔ انہوں نے میناروں‘ موذنوں اور برقعوں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا اسلام خود ایک سیاسی نظریہ ہے جو آئین سے ہم آہنگ نہیں۔ خیال رہے انجیلا مرکل کی قدامت پسند جماعت نے بھی عوامی مقامات پر برقعہ پر پابندی کی حمایت کی تھی۔ آلٹرنیٹو فار جرمنی کے سربراہ الیگزینڈر گاولینڈ نے بھی حال ہی میں کہا ہے کہ اسلام کیتھولک یا پروٹسٹنٹ عیسائیت کی طرح کا مذہب نہیں بلکہ اس کا تعلق ہمیشہ ریاست پر قبضہ کرنے سے رہا ہے۔ اس پارٹی نے گزشتہ ماہ 3 مقامی انتخابات میں انجیلا مرکل کی پارٹی کو شکست دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن