ٹیکس نیٹ بڑھانے میں تعاون کریں گے: عبدالرئوف عالم

Apr 18, 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں۔ کاروباری برادری بھرپور تعاون کرے گی۔ وہ تمام اہم فیصلوں میں کاروباری برادری سے مشاورت کر رہے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں جس سے بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سسٹم میں اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے میں مخلصانہ کاوشوں کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں