لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا ہے کہ فش سیڈ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے صوبہ کے مختلف اضلاع میں نئی ہیچریوں اور نرسریوں کے قیام اور بنجر زمینوںکو ماہی پروری کیلئے استعمال میں لانے کے منصوبوں پر 63 کروڑ26لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد ماہی پروری کا فروغ اور فش فارمرز کو اعلیٰ کوالٹی کا فش سیڈ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے یہ بات پروگریسوفش فارمرز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی- اس موقع پر ڈائریکٹر فشریز (توسیع) افتخار قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر منصوبہ بندی و ترقیات انصر محمود چٹھہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی فشریز نے بتایاکہ لاہور میں موضع بھسین میں 60 ایکڑ رقبہ پرایک بڑی ہیچری جبکہ صوبہ کے پانچ اضلاع نارووال،منڈی بہائو الدین،چنیوٹ،ننکانہ اور پاکپتن میں 6,6 ایکڑ اراضی پر نرسری یونٹس بنائے جارہے ہیں۔
نئی ہیچریز کیلئے 63 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں: ڈی جی ماہی پروری
Apr 18, 2016