پٹنہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتادل کے سربراہ نتیش کمار نے انتہاپسند ہندو جماعت آر ایس ایس اور اس کی سیاسی سرپرست بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو ان دونوں جماعتوں کے وجود سے پاک کریں۔ پٹنہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور طاقتوں کو بی جے پی او آر ایس ایس کیخلاف ملکر جدوجہد کرنی چاہئے۔ ان جماعتوں نے بھارت کا ماحول پرتشدداور فرقہ وارانہ بنا دیا ہے۔ بھارت کی سیاست 2 حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہے۔ ایک بی جے پی آر ایس ایس اور دوسری طرف ان کے مخالفین شامل ہیں۔ دوسری طرف کانگریس نے نتیش کمارکے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے یہ زعفرانی جماعتیں ملک کی فضا زہرآلود کر رہی ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کو اس بیان پر آگ لگ گئی۔ دونوں کے رہنما نتیش کمار پر برس پڑے۔