گوادر (نوائے وقت رپورٹ) ’را‘ کے مزید ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے ساحلی علاقوں پر سرچ آپریشن کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ’را‘ ایجنٹوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی ساحلی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ ملزموں کے بیان پر سی ٹی ڈی نے ٹیمیں کیٹی بندر بھیج دیں۔ سی ٹی ڈی اور کوسٹ گارڈز حکام کے اجلاس میں حکمت عملی مرتب کر لی۔ مشترکہ ٹیموں نے کیٹی بندر اور بابا بھٹ جزیرے پر آپریشن کیا۔ جلد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
’را‘ ایجنٹوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں کیٹی بندر پہنچ گئیں
Apr 18, 2016