رائے پور (صباح نیوز) بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی آزاد اور خودمختار ملک ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ انکا ملک سبھی ملکوں کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کسی بھی ملک کی خودمختاری پر سوالیہ نشان نہیں لگانا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ہم کسی بھی ملک کو اس بات کی بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ بھارت کی آزادی و خودمختاری پر سوالیہ نشان لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو بھارت اسکو برداشت نہیں کریگا۔
آزادی‘ خودمختاری پر سوالیہ نشان لگانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے: بھارت
Apr 18, 2016