مدارس اسلام کے قلعے ملک و ملت کیلئے باعث رحمت ہیں‘مولانا عطاءالرحمن

کراچی(نیوز رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے رہنماءسینیٹر مولانا عطاءالرحمن نے کہا ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، مدارس کی موجودگی ملک و ملت کے لےے باعث رحمت ہے۔جامعہ عثمانیہ کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ فضلائے کرام خود کو دین کی تعلیم اور ترویج و اشاعت کے لےے وقف کردیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کے 34 ویں سالانہ جلسہ و تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا انوار الرحمن، جمعیت علمائے اسلام بنگلہ دیش کے چیف آرگنائزر مولانا عبید اللہ الفاروق،شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی کے پوتے مولانا سید محمد مدنی، جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو، مولانا مفتی کفایت اللہ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا قاضی احسان احمد اور قاری محمد عثمان و یگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ صحیح بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس ممتاز عالم دین جامعہ عربیہ احسن العلوم کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد زرولی خان نے دیا۔اس موقع پر درس نظامی کے درجہ دورہ حدیث سمیت مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل ہونے والے 57 طلبہ کی دستار بندی کی گئی اور انہیں مختلف انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔سینیٹر مولانا عطاءالرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ نہ صرف امت کی دینی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں بلکہ الحمد اللہ یہ معاشرے کے بہترین افراد ثابت ہو رہے ہیں۔پاکستان کی سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ہر جماعت کے ساتھ کوئی نہ کو ئی سکینڈل جڑا نظر آتا ہے لیکن ایک جمعیت علمائے اسلام ہے جس کے کسی ایک کارکن پر بھی آج تک کوئی الزام نہیں لگا اور نہ ہی ہمارے کسی رکن اسمبلی یا وزیر کا نام کسی اسکینڈل میں آیا ہے۔ مولانا انوار الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس علوم نبوت کی چھاو ¿نیاں ہیں، طلباءاعمال کی پابندی اور اکابرین امت کی فکر کے امین بنیں۔انہوں نے طلبا ءکو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خود کو معاشرے کے لےے سب سے بہتر ثابت کرنا ہے اور لوگوں کی اصلاح کے لےے میدان عمل میں نکلنا ہے۔آپ تقویٰ اختیار کریں اور دینی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
مولانا عطاءالرحمن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...