”فاروق عبداللہ غدار ہے“ بجرنگ دل کے رہنما نے سابق وزیر اعلیٰ کے سر پر ایک لاکھ روپے کا انعام مقرر کردیا

Apr 18, 2017

آگرہ (نیوز ڈیسک) انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے رہنما نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے سر پر ایک لاکھ روپے کا انعام مقرر کردیا۔ بجرنگ دل آگرہ کے سربراہ گووند پراشر نے ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ غدار ہے جو کشمیری پتھرا¶ کرنیوالے نوجوانوں کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں برسرپیکار بھارتی فورسز کا مورال ڈا¶ن کر رہا ہے۔ ملک کیخلاف انکی سرگرمیاں اور بیانات اب ہم برداشت نہیں کرینگے۔

مزیدخبریں