سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کے جلسہ پر (ق) لیگ کے کارکنوں کا دھاوا‘ فائرنگ

سرگودھا / لالیاں (نامہ نگاران) سرگودھا کے نواحی گاﺅں 35 جنوبی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ پر (ق) لیگ کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا اور فائرنگ سے جلسہ میں بھگدڑ مچ گئی جس پر لیگی کارکنوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ بتایا جاتا ہے 35 جنوبی میں مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ تھی جس کے مہمان خصوصی ایم این اے ذوالفقار علی بھٹی تھے۔ اس تقریب میں گاﺅں کے اعظم چیمہ‘ مشتاق چیمہ‘ علی رضا چیمہ‘ عدنان علی ساہی و دیگر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنا تھی۔ جونہی ذوالفقار علی بھٹہ کارنر میٹنگ میں پہنچے‘ (ق) لیگ کے کارکنوں نے مبینہ طورپر فائرنگ شروع کر دی اور پتھراﺅ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کڑانہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جلسے پر دھاوا بولنے والے (ق) لیگ کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ گاﺅں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ 35 جنوبی (ق) لیگ کے ایم پی اے عامر سلطان چیمہ کا آبائی گاﺅں ہے۔ لیگی ایم این اے کا کہنا ہے فائرنگ (ق) لیگ کے ایم پی اے ے ایما پر کی گئی جبکہ ایم پی اے کے ایما پر کی گئی جبکہ ایم پی اے عامر سلطان چیمہ کا کہنا ہے فائرنگ کے واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ لالیاں سے نامہ نگار کے مطابق ایم این اے ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا ہے وہ ایم پی اے عامر سلطان چیمہ کے کزن کی دعوت پر آئے تھے‘ لیکن غنڈہ گردی کی سیاست کرنے والے نے ہم پر حملہ کیا‘ ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ ایم پی اے عامر سلطان چیمہ کے ترجمان کا کہنا ہے شرارت مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں نے کیہ ہمارے گاﺅں میں (ق) لیگ کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ڈرامہ کا سین چلایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...