لندن (اے پی پی) برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی وفات کے بعد شدید صدمے سے دوچار رہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے ٹیلی گراف نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 1997 ءمیں جب ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کا انتقال ہوا تو وہ اس وقت صرف 12 سال کے تھے اورانہیں اس صدمہ کو بھلانے اور اپنے جذبات پر قابو پانے پر کئی سال لگ گئے اور اس کے لئے انہوں نفسیاتی معالجین کی مدد بھی لی تھی ۔انہوں نے کہا کہ 20 سال کی عمر تک وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے اور وہ 2 سال شدید صدمے کی حالت میں رہے ۔
والدہ کی وفات کے صدمے کو بھلانے میں کئی سال لگے، شہزادہ ہیری
Apr 18, 2017