اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں لوڈشیڈنگ کا ایجنڈا سرفہرست ہوگا۔ اجلاس میں وزارت پانی وبجلی لوڈمینجمنٹ پلان پیش کریگی اور بجلی کی پیداوار، طلب اور شارٹ فال کے تخمینے پیش ہوں گے۔ خزانہ، پانی وبجلی اور پٹرولیم کے وفاقی وزراءاجلاس میں شرکت کریں گے۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج طلب لوڈشیڈنگ کا ایجنڈا سرفہرست ہوگا
Apr 18, 2017