صفدرآباد (نامہ نگار) نواحی گائوں عبداللہ پورکولر میں جعلی پیر نے اپنے حقیقی بیٹے عارف کو زنجیروں میں جکڑ لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، معلوم ہوا ہے کہ ریل بازار صفدرآباد کے مبین اختر نے درخواست میں کہا کہ میں اولاد نہ ہونے پر عبداللہ پورکولر میں پیر فوجی انور کے ڈیرہ پر پہنچا تو وہاں اس نے اپنے بیٹے عارف کو زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا۔ مبین اختر کے مطالبہ پر فوجی انور نے حقہ کی ٹوپی سے گوبر کی خاک کی پڑیا بنا کر مجھے دی۔ گائوں کے لوگوں سے تصدیق کرنے کے بعد پتہ چلا کہ فوجی انور جعلی پیر بن کر لوگوں کو بے وقوف بنا رہاہے۔ صفدرآباد پولیس نے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔