اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کے بارے میں پہلے ہی پریس ریلیز جاری کر دی تھی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو چیز بھی شیئر کرنا تھی وہ پریس ریلیز کے ذریعے کر چکے ہیں اس حوالے سے جو شیئر کرنا تھا کر چکے ہیں جو بھی ہے ملک کے حالات بہتر کرنے کیلئے ہے۔