گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور، حکم امتناعی درخواست خارج

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بلوچستان) کے افسروں کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرلی، ملازمین کی فوری طور پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کردی ہیں، عدالت نے قرار دےا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دےا جائے گا۔ بعدازاں عدالت نے بلوچستان حکومت سے ڈپوٹیشن اور انضمام ملازمین سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی ہو اگر غلطی ہوئی ہے تو اس کو سدھاریں گے،عدالتوں کا کام قانون کا صحیح نفاذ کرنا ہے ہر روز اسی معاملے پر درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ 64 کے قریب توہین عدالت کی درخواستیں میری نظر کے سامنے سے گزری ہیں۔
اپیلیں منظور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...