سکھر پریس کلب پر مشتعل مظاہرین کا حملہ‘ توڑپھوڑ‘10 سے زائد صحافی زخمی

سکھر (آن لائن) سکھر پریس کلب پر مشتعل مظاہرین اور سیاسی جماعت کے کارکنان کا حملہ، توڑ پھوڑ ، حملے میں 10سے زائد صحافی ،کیمرہ مین شدیدزخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرانا سکھر کی انصاری برادری کے مشتعل مظاہرین اور ان میں شامل پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان نے اپنے رہنماﺅں کے کہنے پر سکھر پریس کلب پر دھاوا بول دیا اور پریس کلب پر پتھراﺅ کیا ، مشتعل مظاہرین اور پی ایس پی کارکنان نے حملے کے دوران کوریج کرنے والے 10سے زائد کیمرا مینوں ، فوٹو گرافروں اور صحافی سید مسعود الحسن زیدی ، جہانزیب وسیر، ناصر جعفری ، جاوید میمن ، اسلم دایو، فیصل آرائیں، شاہ ولی خان، عبدالرزاق سولنگی ، غلام نبی ، عمران شیخ و دیگر کو شدید زخمی کر دیا زخمی صحافیوں ، کیمرا مین اور فوٹو گرافروں کو ساتھیوں نے فوری علاج کیلئے مقامی ہسپتال پہنچایا‘ اطراف میں موجود پولیس نے کوئی مزاحمت نہیں کی واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکھر کی صحافی برادری پریس کلب پہنچی اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔
سکھ پریس کلب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...