لندن (اے ایف پی) لندن کے مشرقی حصہ میں واقع ایک نائٹ کلب میں تیزاب کے سپرے سے 12افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا مشکوک تیزاب ہے جو مادہ کو تحلیل کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کو دہشتگردی یا گینگ کارروائی قرار نہیں دیا ہے بلکہ دو گروہوں کی آپسی لڑائی قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے 2 نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔ نائٹ کلب میں اس وقت 600کے قریب افراد موجود تھے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق لندن میں تیزاب پھینکنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
لندن کے نائٹ کلب میں تیزاب حملہ 12افراد زخمی، 2کی حالت تشویشناک
Apr 18, 2017