پھالیہ کے بھٹہ مالک کی قید سے 4 بچوں سمیت 8افراد بازیاب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے زمیندارکی قید سے بچوں اور خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کو بازیاب کرا کر آزاد کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرودرخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ پھالیہ کے علاقہ دھول راجیاں دا کے بھٹہ مالک وصیل احمد نے اس کے رشتے دار مزدوروں کو قید میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی ہے۔فاضل عدالت کے حکم پر بیلف نے زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر وہاں سے چار بچوں،دو خواتین سمیت کل آٹھ مزدوروں کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کر دیا۔فاضل عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کر دیا۔ عدالت نے حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے زمیندار کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...