کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز شدید مندا 100 انڈیکس 451.94پوائنٹس کمی پر 47577.06کی بالائی حد سے گرکر47125.12 کی انتہائی نچلی حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 7کروڑ روپے کی کمی رہی۔ابتدائی اوقات میں فرٹیلائزر سیکٹر کے حصص کی زائد خریداری کے اثرات پر 100 انڈیکس 550.56پوائنٹس اضافہ پر47675.68 کی بلند حد تجاوز کرچکا تھا بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں گیس‘ سٹیل ‘ کمیونیکیشن سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی فروخت دباﺅ کا شکار‘ غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلاءکے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے سرمایہ کے حصول میں مصروف رہے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار373کمپنیوں تک رہا جس میں 71کمپنیوں میں اضافہ‘289کمپنیوں میں کمی اور13کمپنیوں میں استحکام رہا۔مجموعی مارکیٹ کیپٹل 94کھرب 22ارب 11کروڑ 11لاکھ 39ہزار649روپے کی کمی پر93کھرب 41ارب 74 کروڑ 2لاکھ 77ہزار27روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 2کروڑ 83لاکھ 89 ہزار 680 حصص سے زائد ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 15کروڑ 41لاکھ 56ہزار870 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کی گئی۔
سٹاک مارکیٹ : نئے ہفتے کے آغاز پر اتار چڑھاﺅ اختتام پر شدید مندا‘ انڈیکس 451 پوائنٹس گر گیا
Apr 18, 2017