لاہور چیمبر عہدےداروں کی مشعال ملک سے ملاقات، کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت

Apr 18, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے حریت رہنما مشعال ملک سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری کشمیری عوام کی بھرپور حمایت اور بھارتی ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتی ہے، عالمی برادری کو کشمیر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے معالے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ، بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی بند ہونی چاہیے اور انہیں اپنے فیصلے خود کرنے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیروں کی منظم نسل کشی ہورہی ہے، عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فوری طور پر یہ مسئلہ حل کرانا چاہیے۔

مزیدخبریں