چیئرمین سینیٹ کا سخت اصولی م¶قف‘ ایوان بالا ”وزیر آباد“ بن گیا

Apr 18, 2017

اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) چےئرمےن سےنےٹ کی جانب سے ورزاءکی غےر حاضری پر سخت اصولی موقف اختےار کرنے کا خاطر خواہ نتےجہ نکلا اور گزشتہ روز اےوان بالا مےں بڑی تعداد مےں وزراءموجود تھے، وزراءکی تعداد دےکھ کرےوں لگ رہا تھا گوےا سارا اےوان بالا ہی،، وزےر آباد،، ہے، اجلاس شروع ہوا توحکومتی بےنچوں کی جانب صف اول کی نشستوں پر وزراءہی وزراءدکھائی دے رہے تھے، شےخ آفتاب، زاہد حامد، سردار ےوسف، برجےس طاہر، عابد شےر علی، مرےم اورنگزےب، جام کمال، بلےغ الرحمن، مرتضی جتوئی، طارق فضل چوہدری، مشےر ہوا بازی سردار مہتاب احمد سمےت متعدوزراءگزشتہ روز اےوان بالا مےں دکھائی دےئے، منجھے ہوئے سےاست دان اور قائد اےوان راجہ ظفر الحق نے اجلاس دوبارہ شروع کرنے پر چےئرمےن سےنےٹ کو مبارکبادی اسکے علاوہ بھی متعدد سنےٹرز نے چےئرمےن کو مبارکبادی جبکہ چےئرمےن سےنےٹ نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اصولی موقف اپنانے کا پس منظر بتاےا کہ انہےں اس فےصلے کا کوئی اچانک دورہ نہےں پڑا تاہم انہوں نے اےوان کو بتاےا کہ وزےر خزانہ نے وزےر اعظم سے بات چےت کر کے ےقےن دہانی کروائی ہے کہ پارلےمان کو فوقےت دی جائے گی اور وزراءکو پی اےم ہاو¿س کی جانب سے بھی ہداےات جاری کی جائےں گی۔ انہوں نے ےہ بھی بتاےا کہ حکومت اور سےنےٹ کے مابےن اےوان بالا کے اختےارات بڑھانے کےلئے مذاکرات شروع کئے جائےں گے۔

مزیدخبریں