بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 22اپریل تک ملتوی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج محمد اصغر خان نے سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظمبے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے سوا دیگر ملزمان میں بیان ملزمان کیلئے شہادت استغاثہ کی روشنی میں مرتب کئے گئے۔ سوالنامے پیر کے روز تقسیم کردیئے اور آئندہ سماعت 22اپریل پر ملتوی کردی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے سمن حاضری کے باوجود پیش نہ ہونے پر وکیل صفائی محمود اختر پیش ہوئے۔ آئندہ تاریخ سماعت پر پرویز مشرف کے سینئر وکیل بیرسٹر فروغ نسیم پیش ہوں گے یہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کیلئے سیکورٹی کے فول انتظامات کیلئے درخواست ابھی زیر غور ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...