اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) نوائے وقت گروپ (شعبہ ٹیلی فون اینڈ فیکس)کے سنئیر کارکن سردار محمد سلیم خان کے بڑے بھائی طویل علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج سہ پہر 4بجے ان کے آبائی گاﺅں کلر کولالہ ہجیرہ آزاد کشمیر میں ادا کی جائے گی۔ نوائے وقت کے سٹاف نے اپنے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔