سندھ اورپنجاب کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت پنتالیس ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا,لاہور میں اپریل میں گرمی پڑنے کا سات سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

ملک بھر میں سورج آگ برسانے لگا،شدید گرمی نے شہریوں کابھرکس نکال دیا،پنجاب کےمختلف علاقوں میں میں درجہ حرارت بڑھنےلگا، لاہور میں اپریل کے مہینے میں گرمی پڑنےکا سات سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اس سےقبل دو ہزار دس میں اپریل میں شہر کا پارہ پنتالیس ڈگری تک جاپہنچا تھا۔ادھر کوٹ ادو میں 46اور ملتان، فیصل آباد، بہاولنگر، بہاولپور میں بھی درجہ حرارت پنتالیس ڈگری کو چھو گیا ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے میدانی حصے بھی شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،سب سےزیادہ درجہ حرارت سبی، لاڑکانہ، نور پور تھل، بھکر میں47 ڈگری جبکہ روہری، جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ آگلے چوبیس گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں شدید گرمی پڑے گی تاہم مالاکنڈ،راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے.

ای پیپر دی نیشن